۴ مهر ۱۴۰۳ |۲۱ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 25, 2024
آیت الله العظمی مکارم شیرازی

حوزہ/ آیت اللہ مکارم شیراز ی نے کہا: تمام مؤمنین اور مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ دعا اور توسل کے ذریعے ظالموں اور ستمگروں کی نابودی کے لیے بارگاہ الہی میں دعا کریں، اور ہر ممکن طریقے سے مزاحمتی محاذ کی مادی و معنوی حمایت کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کا سید حسن نصراللہ کے نام ایک اہم پیغام جاری کیا ہے جس متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل، عالم و مجاہد جناب حجت‌الاسلام والمسلمین سید حسن نصراللہ (حفظہ اللہ تعالی و زاد فی توفیقاته)

سلام علیکم

صیہونی حکومت کے حملوں اور لبنان کی سرزمین پر بے گناہ عوام کے قتل و خونریزی کی خبروں نے مجھے شدید رنج و غم میں مبتلا کر دیا، ان حملوں میں بے گناہ عوام، خواتین اورمعصوم بچوں، علمائے کرام اور مجاہدین کو شہید کر دیا گیا۔

صہیونی حکومت اور اس کے وحشی حکمران کئی مہینوں سے غزہ پر حملے کر رہے ہیں، بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کے جھوٹے دعوے داروں کی خاموشی کی وجہ سے یہ منحوس حکومت اپنی بربریت جاری رکھے ہوئے ہے، اب وہ لبنان سمیت دیگر ممالک کی سرزمین پر حملے کر رہی ہے۔

اسلامی حکومتوں کو سمجھنا چاہیے کہ اگر اس آگ کو نہ روکا گیا اور اس وحشی کتے کو قابو میں نہ کیا گیا تو اس کی لپیٹ میں پوری امت مسلمہ آ جائے گی، اور یہ عالمی سرطان بن جائے گا، البتہ، ہمیشہ کی طرح جب ظلم اپنی انتہا کو پہنچتا ہے تو وہ اپنے خاتمے کے قریب ہوتا ہے، اور خدا کی سنت یہی ہے کہ ظالموں کا خاتمہ ہو جائے گا، ان شاء اللہ۔

اسلام اور مسلمانوں کی نصرت، اور کفر و فریب کے خلاف آپ کی مزاحمت بے مثال اور قابل تحسین ہے، اللہ تعالیٰ کا وعدہ (وَلَیَنْصُرَنَّ اللهُ مَنْ یَنْصُرُهُ) "اللہ ضرور اس کی مدد کرے گا جو اس کی مدد کرے گا"، آپ مجاہدین اور اس سرزمین کے مظلوم عوام کے حق میں پورا ہوگا، اور آپ کی مکمل اور حتمی فتح کو دنیا دیکھے گی۔

تمام مؤمنین اور مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ دعا اور توسل کے ذریعے ظالموں اور ستمگروں کی نابودی کے لیے بارگاہ الہی میں دعا کریں، اور ہر ممکن طریقے سے مزاحمتی محاذ کی مادی و معنوی حمایت کریں۔

میں اللہ تعالیٰ سے آپ سید عزیز اور تمام مجاہدین کی سلامتی، توفیقات اور امت مسلمہ کی فتح و عزت کی دعا کرتا ہوں۔

والسلام علیکم ورحمة الله و برکاته

قم۔ ناصر مکارم شیرازی

21 ربیع الاول 1446

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .